رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل بھارت میں مدارس انتظامیہ وہ مساجد سے رمضان میں اوقات نماز کے کلینڈر تقسیم ہونا شروع ہو جاتے تھے لیکن رواں برس لاک ڈاؤن کی وجہ سے مدارس انتظامیہ نے ای کیلنڈر شائع کیا ہے اور سماجی رابطہ رابطہ سائٹ کے ذریعے عوام تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس برس رمضان المبارک کے ای کلینڈر میں کورونا وائرس سے بچنے کی ہدایات دی گئی ہے اور خصوصی دعا کا اہتمام کرنے کو کہا گیا ہے۔
رمضان المبارک کے کلینڈر میں کورونا سے محفوظ رہنے کی ہدایات بنارس کے مدرسہ ضیاء العلوم کا کلینڈر اس نوعیت کا شائع ہوا ہے۔
مدرسہ کے اہم ذمہ دار مولانا نصیر احمد سراجی نے ای ٹی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس برس لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایسا ہوا ہے کلینڈر میں جہاں اوقات نماز رمضان کے ضروری مسائل و مدرسہ میں تعاون کی اپیل کے ساتھ کورونا وائرس سے بچنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانی زندگی کو بچایا جا سکے۔