اردو

urdu

ETV Bharat / state

نقلی دودھ بنانے والے اشیاء سے بھری گاڑی ضبط

ماروتی وین میں نقلی دودھ بھر کر سپلائی کی جانے والی اشیا کو ضبط کیا گیا ہے۔

نقلی دودھ بنانے والے اشیاء سے بھری گاڑی ضبط
نقلی دودھ بنانے والے اشیاء سے بھری گاڑی ضبط

By

Published : Dec 30, 2019, 1:47 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد کے تھانہ مونڈھا پانڈے کی دلپت پور چوکی انچارج ونود کمار گولے کو کئی دنوں سے مخبر کی جانب سے اطلاع مل رہی تھی کہ ایک ماروتی وین میں نقلی دودھ بھر کر چمرووا ریلوے پھاٹک سے سپلائی کیا جاتا ہے۔

مخبر کی اطلاع پر ڈرائیور کو گرفتار کر تھانے بھیج دیا گیا، موقع پر پہنچی محکمہ خوراک و رشد کی ٹیم نے ریفائنڈ، پروٹین پوڈر، لکویڈ شوگر کے سیمپیل ضبط کر چانچ کے لیے بھیج دیا۔

نقلی دودھ بنانے والے اشیاء سے بھری گاڑی ضبط

محکمہ خوراک و رسد افسر موکیش ورما کے مطابق ماروتی وین کے ڈرائیور نے بتایا کہ 'وہ مرادآباد کے کٹرا بازار سے پروٹین پاؤڈر کی ایک بوری، ریفائنڈ کے 18کسٹر، لکویڈ شوگر کی 2کین، ماروتی وین میں بھر کر سپلائی کے لیے لے جارہا تھا جسے مخبر کی اطلاع پر چمرووا ریلوے پھاٹک سے گرفتار کر لیا گیا۔

ڈرائیور کو ہدایت دیتے ہوئے باقی کے اشیاء اور ماروتی وین کے ساتھ محکمہ خوراک و رشد افسر نے پولیں کے حوالے کر دیے اور کہا کہ جب تک سیمپل کی رپورٹ نہیں آجاتی تب تک یہ تمہاری نگرانی میں رہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details