اردو

urdu

ETV Bharat / state

نقلی شراب ضبط، تین گرفتار - UP

نقلی شراب سمگلنگ کے الزام میں شہر مئو سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

نقلی شراب سمگلنگ کے الزام میں شہر مئو سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے
نقلی شراب سمگلنگ کے الزام میں شہر مئو سے تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

By

Published : May 19, 2020, 8:54 PM IST

ریاست اترپردیش کے پاورلوم صنعتی شہر مئو کے چرئیا کوٹ تھانہ حلقہ سے تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن کے پاس سے نقلی شراب برآمد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ان تینوں پر الزام ہے کہ یہ نقلی شراب کی سپلائی کیا کرتے تھے۔

خیال رہے کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے پولیس نے 74 لیٹر نقلی شراب اور اسے تیار کرنے کا سامان برآمد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ لوگ اینٹ بھٹے پر ہی نقلی شراب تیار کرتے تھے، یہ نقلی شراب آس پاس کے علاقوں میں فروخت کی جاتی تھی۔

لاک ڈاؤن کے دوران کافی عرصہ تک سرکاری شراب کی دکانیں بند رہیں، اس درمیان نقلی شراب سمگلر بے حد سرگرم ہو گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details