اردو

urdu

ETV Bharat / state

رجسٹریشن کے بغیر ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی

ریاست اتر پردیش کے غازی آباد ضلع انتظامیہ نے بغیر رجسٹریشن کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ اقدام حکومت کی ہدایت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں کاروبار یا ڈرون کیمروں کے استعمال کے لئے رجسٹریشن لازمی ہوگا۔

رجسٹریشن کے بغیر ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی

By

Published : Nov 16, 2019, 3:24 PM IST

ضلع مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے نے بتایا کہ 'حکومت کی جانب سے ڈرون کیمروں سے متعلق ہدایات کے بعد یہ نیا نظام نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ضلع میں اے ڈی ایم سٹی آفس میں رجسٹریشن کے بعد ہی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔'

رجسٹریشن کے بغیر ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مزید کہا کہ 'رجسٹریشن کا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ افسران کے پاس اس بات کی تفصیلات ہوں گی کہ ضلع میں کتنے ڈرون ہیں۔ ایسی صورتحال میں انتظامیہ ضرورت پڑنے پر اس کا استعمال بھی کرسکتی ہے۔ نیز یہ سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے بھی بہت اہم ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details