اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹر شمیم فاطمہ کے تحقیقی مقالے کو بیسٹ پیپر ایوارڈ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے لسانیات شعبہ کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شمیم فاطمہ کے تحقیقی مقالے کو بیسٹ پیپر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

By

Published : Mar 19, 2021, 8:07 PM IST

کرائسٹ یونیورسٹی (ڈایمنڈ)، بنگلورو کے کمپیوٹر سائنس شعبہ کے زیراہتمام 'سسٹینیبل ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ آئی سی ایس اے سی 2021' موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں اپنا مقالہ پیش کیا۔ جسے بیسٹ پیپر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کے مقالے کا موضوع تھا
'RULE BASED DEVANAGARI TO URDU TRANSLITERATION SYSTEM WITH AND WITHOUT AIRAB'

ڈاکٹر شمیم فاطمہ کا مقالہ 'اسپرنگر' نے کانفرنس پروسیڈنگ جنرل میں بھی شائع کیا ہے۔

اس مقالے میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح سے ٹرانسلیشن ٹول، سادہ اور ایچ ٹی ایم ایل ہندی مواد کو اصل شکل کو تبدیل کئے بغیر اردو میں منتقل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا "چونکہ اردو اور ہندی میں کافی یکسانیت ہے اور بہت سے الفاظ مشترک ہیں اور بنیادی فرق رسم الخط کا ہے، اس لیے ٹرانسلیشن بہت جلد اور بہتر طریقے سے ہوتا ہے"۔

لسانیات شعبہ کے چیئرمین پروفیسر ایم جہانگیر عالم وارثی نے کہا کہ ڈاکٹر فاطمہ نے اپنی تحقیق و حصولیابی سے علیگ برادری کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details