اترپردیش کے میرٹھ کے لالہ لاجپت رائے میڈیکل کالج کے محکمہ کمیونیٹی میڈیسن کی ریسرچ اسکالر ڈاکٹر درخشاں سیدین نے ڈاکٹر سیما جین کی گائیڈنس میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد پر ریسرچ کیا گیا۔ میرٹھ کے شہری اور دہی علاقوں میں ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے دو سو سے زیادہ لوگوں پر تحقیق کی گئی جن میں 76 فیصد سے زائد ایسے بزرگ مرد اور خواتین ہیں جو تناؤ اور ڈپریشن کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا پائے گئے ۔Dr Darakhshan Saeedan Research ON Loneliness Elder People
ان کی زندگی اکیلے پن کا شکار تھی. ڈاکٹر کا ماننا ہے کہ ایسے بزرگ لوگوں کو تناؤ اور ڈپریشن سے بچانے کے لئے اولڈ ایز کلب بنانے کی ضرورت ہے جہاں یہ لوگ کھیل اور دوسری سرگرمیوں میں دلچسپی لے کر اپنے اکیلے پن کو دور کر سکیں.اس کے علاوہ ایسے بزرگوں کو اپنے مذہب کے مطابق عبادتوں میں مشغول ہونے کی بھی ضرورت ہے. ایسا کر وہ بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں.