ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع تھانہ کرتپور کے ہمایوں پور میں دو فریق میں معمولی کہا سنی ہوگئی جس کو لے کر دیکھتے ہی دیکھتے دونوں فریق کے درمیان لاٹھی ڈنڈے چل گئے، جس میں تقریباً درجنوں افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔
وہیں حالت نازک دیکھتے ہوئے پولیس نے سبھی کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔