اردو

urdu

ETV Bharat / state

Diarrhea Outbreak in Meerut میرٹھ میں آلودہ پانی پینے سے سینکڑوں افراد بیمار - محلہ منڈی چمران میں دو روز قبل آلودہ پانی

میرٹھ کے سردھنا گاؤں کے محلہ منڈی چمران میں آلودہ پانی پینے کے سبب گزشتہ تین دنوں سے لوگوں کے بیمار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج 20 بیس لوگوں کے بیمار پڑنے کی اطلاع ہے۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 147 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 68 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ Diarrhea Outbreak In Meerut

میرٹھ  میں آلودہ پانی پینے سے سینکڑوں افراد بیمار
میرٹھ میں آلودہ پانی پینے سے سینکڑوں افراد بیمار

By

Published : Nov 10, 2022, 2:31 PM IST

میرٹھ: اتر پردیش کے میرٹھ کے سردھنا گاؤں کے محلہ منڈی چمران میں دو روز قبل آلودہ پانی پینے سے درجنوں افراد ڈائریا ، قے اور دست کی وجہ سے بیمار پڑ گئے، اتنی بڑی تعداد میں بیمار مرد عورت اور بالخصوص بچوں کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے.Dozen Of People Hospitalized After Diarrhea Outbreak In Meerut In Uttar Pradesh

میرٹھ میں آلودہ پانی پینے سے سینکڑوں افراد بیمار

ایک ہی محلے میں اتنی بڑی تعداد میں بیمار پڑنا اور لوگوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے سے محکمہ صحت بھی حیران ہے. مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے سی ایم او میرٹھ کو علاقے میں قیام کرنا پڑا.

یہ بھی پڑھیں:Dengue Cases in Lucknow: لکھنؤ میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگو کے 42 نئے معاملے

سی ایم او کا کہنا ہے کہ پائپ لائن ٹوٹنے سے گندا پانی سپلائی لائن میں آ کر گھروں تک پہنچ گیا ہے. جس کی وجہ اس طرح کے حالات پیدا ہوئے ۔ سی ایم او کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں تقریباً 150 افراد آلودہ پانی سے متاثر ہوئے ہیں.Dozen Of People Hospitalized After Diarrhea Outbreak In Meerut In Uttar Pradesh

ABOUT THE AUTHOR

...view details