اردو

urdu

ETV Bharat / state

سنگل یوز پلاسٹک نہ کرنے کی حلف - سنگل یوز پلاسٹک نہ کرنے کی حلف

یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے کی فصیل سے وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں پلاسٹک نہ استعمال کرنے کے پیش نظر کہا تھا، جس پر دو اکتوبر سے عمل کیا جائے گا۔

سنگل یوز پلاسٹک نہ کرنے کی حلف

By

Published : Oct 1, 2019, 10:00 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 7:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش کے روز سے سنگل یوز پلاسٹک نہ کرنے کا عہد کیا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت ہند نے رواں برس پلاسٹک کی باقیات کو صفائی ستھرائی کا مرکزی موضوع منتخب کیا تھا۔

سنگل یوز پلاسٹک نہ کرنے کی حلف

ضلع گوتم بدھ نگر کے دیہی علاقوں میں صاف ستھرائی خدمت 2019 مہم کو کامیاب بنانے کے مقصد سے، ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف عوامی مقامات جیسے مذہبی مقامات، ریلوے اسٹیشن، ہسپتال، سبزی منڈی، میں عوامی تحریک چلاکر پلاسٹک کو بند کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

ضلع کلکٹریٹ میں منعقدہ اس اہم اجلاس میں ضلعی سطح کے تمام افسران نے شرکت کی۔ ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ یہ پروگرام کسی فرد کے لیے نہیں ہے، بلکہ پورے معاشرے کو صحت مند بنانے کے لیے ہے۔

سنگل استعمال پلاسٹک سے ہمارا معاشرہ دن بدن خراب ہورہا ہے، جس سے عوام کی صحت پر برا طرح اثر پڑتا ہے، اس لیے دو اکتوبر کو پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے کی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تیسرے مرحلے میں تین اکتوبر سے 27 اکتوبر تک پلاسٹک کی باقیات کو ریسائیکلنگ کرنے کی تجویز ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے تمام پردھانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس پروگرام کو منعقد کریں تاکہ ان کی آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے۔

اسی ضمن میں ضلع کے تمام اسکولز میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا اور یہ پروگرام گرام سبھا میں بھی منعقد ہوگا، جس کا مقصد تمام اسکولز کے ذریعے سنگل پلاسٹک استعمال پر پابندی عائد کرنا ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 7:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details