علی گڑھ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اترپردیش کے ضلع علی گڑھ سمیت دیگر اضلاع میں بھی آئی فلو تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس سے آنکھوں میں سرخی کے ساتھ درد اور پانی بھی نکلتا ہے جس کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے پیش نظر علیگڑھ ڈسٹرکٹ کورٹ کی ڈسپنسری میں خصوصی آئی فلو کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ایڈووکیٹ اور ملزمان کا علاج کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر سمیر نے آئی فلو سے متعلق بتایا ڈسٹرکٹ کورٹ کی ڈسپنسری میں روزانہ پچاس ساٹھ لوگ آتے ہیں جن کو آئی فلو ڈراپ کے ساتھ احطیاطی تدابیر کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر نے بتایا گرمی کے بعد جب برسات ہوتی ہے تو نمی میں اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے آئی فلو ہوتا ہے اس موسم میں آئی فلو ہر سال ہوتا ہے لیکن اس بار زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اس سے بچنے کے لئے کالا چشمہ لگائے اور دن میں تین چار مرتبہ ٹھنڈے پانی سے آنکھوں کو دھوئے۔
ڈاکٹر نے مزید بتایا اگر گھر میں کسی شخص کو آئی فلو ہو گیا ہے تو اس سے دوری بناکر رکھے، ہاتھوں کو بنا دھوئے آنکھوں پر نا لگائے۔ آئی فلو سے مثاثرہ شخص کو دیکھنے اور چھونے سے یہ مرض پھیل سکتا ہے۔ لہٰذا جب بھی باہر نکلیں تو چشمے کا استعمال کریں اور ہاتھ دھلتے رہیں۔ ان تدابیر کو اختیار کریں تو محفوظ رہ سکتے ہیں۔
آئی فلو سے متاثر افراد نے بتایا آنکھوں میں درد اور سرخ ہو رہی ہیں پانی بھی آرہا اسی لئے ہم ڈسپنسری آئے ہوئے ہیں یہاں ڈاکٹر نے آئی ڈراپ اور کچھ دوائے دی ہیں۔ آئی فلو سے بچنے کے لئے بھی احطیاطی تدابیر بتائی ہیں جس پر عمل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:Seema Haidar Gets Movie Offer سیما حیدر کو فلم میں کام کرنے کی پیشکش
آئی فلو سے کیسے بچے:
دن میں 5 بار صابن سے ہاتھ دھوئیں اور آنکھوں پر ٹھنڈے صاف پانی کے چھینٹے مارتے رہیں۔ جو رومال آپ استعمال کرتے ہیں اسے دوسرے استعمال نہ کریں۔ کالے چشمے کا استعمال کریں اور متاثر افراد سے دوری بنا کر رہیں۔