اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: اینٹ بھٹا مالکان مزدوروں کے لئے انتظامات کریں

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی انتظامیہ نے بھٹا مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے مزدوروں کو لاک ڈاؤن کے پیش نظر بھٹے پر ہی روکیں اور ان کی تمام ضروریات کا انتظام کریں۔

بارہ بنکی انتظامیہ
بارہ بنکی انتظامیہ

By

Published : Mar 28, 2020, 10:08 PM IST

اس کے علاوہ انتظامیہ نے طے قیمت سے زیادہ قیمتوں پر ضروری اشیاء فروخت کرنے والوں کو انتباہ کیا ہے کہ ان کے خلاف این ایس اے قانون کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

قابل غور ہے کہ لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ضلع کے تمام بھٹوں پر کام متاثر ہوا ہے۔ اس کی وجہ سے ان تمام بھٹوں پر کام کرنے والے غیر ریاستی مزدور اپنے گھروں کی جانب واپس ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے بھٹا مزدوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہاں ہیں، وہیں رکیں۔

وہیں بھٹا مالکان کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان کے لئے تمام ضروریات کا انتظام کریں۔

ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران طے قیمت سے مہنگی اشیاء فروخت کرنے کے الزام میں دو دوکانوں پر مقدمہ درج کیا ہے۔

انہوں نے دکانداروں کو انتباہ کیا ہے کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو انتظامیہ سخت کارروائی کرنے کو مجبور ہوگا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں این ایس اے کے تحت کارروائی بھی کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details