اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا کے ڈی ایم پیرالمپک کھیلوں میں شرکت کے لیے ٹوکیو روانہ - پیرالمپک 2020 گیمز کا آغاز

ٹوکیو میں پیرالمپک 2020 گیمز کا آغاز ہو چکا ہے۔ نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس ایل وائی بھی 2 ستمبر کو مینز سنگلز بیڈمنٹن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

نوئیڈا کے ڈی ایم پیرالمپک کھیلوں میں شرکت کے لیے ٹوکیو روانہ ہوئے
نوئیڈا کے ڈی ایم پیرالمپک کھیلوں میں شرکت کے لیے ٹوکیو روانہ ہوئے

By

Published : Aug 28, 2021, 2:02 PM IST

ٹوکیو میں پیرالمپک 2020 گیمز شروع ہو چکا ہے۔ اگرچہ بھارت سے مجموعی 54 پیرالمپک کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ لیکن اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے باشندوں کی نظریں ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی، ورون سنگھ بھاٹی اور پروین کمار پر ہیں۔ان تینوں کا تعلق نوئیڈا سے ہے۔ ڈی ایم سہاس ایل وائی ٹوکیو کے لئے روانہ ہوئے۔

نوئیڈا کے ڈی ایم پیرالمپک کھیلوں میں شرکت کے لیے ٹوکیو روانہ ہوئے

نوئیڈا کے ڈی ایم سہاس ایل وائی 2 ستمبر کو مینز سنگلز بیڈمنٹن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ جبکہ ورون سنگھ بھاٹی 31 اگست کو مردوں کی ہائی جمپ میں اور پروین کمار 3 ستمبر کو مردوں کی ہائی جمپ میں حصہ لیں گے۔ تمام کھلاڑی ٹوکیو کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

نوئیڈا کے ڈی ایم پیرالمپک کھیلوں میں شرکت کے لیے ٹوکیو روانہ ہوئے

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو پیرا اولمپکس کے لیے ڈسٹرک مجسٹریٹ سہاس وائے کا انتخاب


اس سے قبل بھارت نے حال ہی میں ختم ہونے والے اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ایک گولڈ میڈل سمیت 7 تمغے جیتے تھے۔اب ان کھلاڑیوں کا نمبر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details