اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیل میں چھاپہ - جیل میں چھاپہ

اترپردیش کے ہردوئی ضلع میں اس وقت افراتفری کا ماحول دیکھنے کو ملا جب ہردوئی ضلع جیل میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس پی نے اچانک پہنچ کر حالات کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

جیل میں چھاپہ

By

Published : Sep 29, 2019, 12:34 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 10:49 AM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پلکیت کھرے اور ایس پی الوک پریادرشی کے اچانک جیل پہنچنے سے ضلع جیل کے افسروں میں کھلبلی مچ گئی۔
افسروں نے جیل کے اندر قیدیوں کی حفاظت سے متعلق اور کھانے سے متعلق چیزوں کو باریکی سے معائنہ کیا۔
اس درمیان افسروں کو کئی ساری خامیاں ملیں، جس پر انہوں نے ذمہ دار افسروں کو پھٹکار بھی لگائی ہے، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے 50 پولیس والوں کے ساتھ17 بیرکوں کا معائنہ کیا ہے۔

جیل میں چھاپہ، دیکھیں ویڈیو

جیل کے معائنے کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس پی نے صدر مالخانہ اور لاکپ کا بھی معائنہ کیا، یہاں انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج و لاکپ ڈیوٹی کا باریکی سے معائنہ کیا اور ضروری حکم بھی دیے ۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ مال خانے کی عمارت خستہ حال ہے، لہٰذا جو جگہ پڑی ہے اس کو دیکھا گیا ہے جلد ہی اس کی تعمیر شروع کرا دی جائے گی۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 10:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details