اردو

urdu

By

Published : Dec 18, 2019, 3:18 PM IST

ETV Bharat / state

سرد لہر کے مد نظر ڈی ایم نے پرائمری اسکول کا معائنہ کیا

تمام شمالی بھارت کی طرح یوپی کے بارہ بنکی میں بھی سرد لہر شباب پر ہے۔ سرد لہر کے مدنظر ڈی ایم نے پرائمری اسکول کے وقت میں تبدیلی کی ہے ساتھ ہی ضروری ہدایات بھی دی ہیں۔

ڈی ایم نے پرائمری اسکول کا معائنہ کیا
ڈی ایم نے پرائمری اسکول کا معائنہ کیا

اسی کے مدنظر ڈی ایم آدرش سنگھ نے پرائیمری اسکولوں کا جائزہ لیا اور دیکھا کی ان کی ہدایات پر کتنا عمل ہو رہا ہے۔

ڈی ایم نے پرائمری اسکول کا معائنہ کیا

بارہ بنکی میں ڈی ایم آدرش سنگھ نے منگل کی شام محکمہ بیسک تعلیم کے زیر نگرانی چلنے والے تمام اسکولوں کا وقت صبح 10 سے تین بجے کر دیا تھا۔

بدھ کی صبح ڈی ایم خود اپنے حکم کی تعمیل کا جائزہ لینے اسکول پہنچے۔ سب سے پہلے انہوں نے پولس کے پرائمری اسکول کا معائنہ کیا۔

انہوں نے ٹیچروں سے اسکول کی تمام سرگرمیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

انہوں نے بچوں کے سویٹر، مڈ ڈے مل اور بیت الخلا میں صاف صفائی کا جائزہ لیا۔

معائنے کے دوران ڈی ایم کو اسکول میں جو خامیاں ملیں اسے دور کرنے کے لئے ٹیچرس کو ہدایات دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details