اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدایوں میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ دیوالی منائی گئی

اترپردیش کے ضلع بدایوں میں کورونا وائرس کے سبب جاری گائیڈ لائن کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا گیا۔

diwali-was-celebrated-in-budaun-with-corona-guidelines
بدایوں میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ دیوالی منائی گئی

By

Published : Nov 15, 2020, 2:22 PM IST

ضلع بدایوں میں اس بار دیوالی تو منائی گئی مگر کورونا کی وجہ سے اس کی چمک کچھ کم ہو گئی۔

غور طلب ہے کہ اس سال کی دیوالی گذشتہ تمام سالوں کے مقابلے الگ ہے کیونکہ اس بار کورونا وائرس کے سبب عام حالات اب عام نہیں رہے اور تمام تہوار احتیاطی تدابیر کے ساتھ منائے جا رہے ہیں۔

نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ کورونا کے سبب اس مرتبہ دیوالی کچھ ہلکی رہی، باقی دیگر لوگوں نے دیوالی بڑی خوشی کے ساتھ منائی۔

بدایوں میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ دیوالی منائی گئی

ایک مقامی باشندہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کے مقابلے اس برس لوگوں نے خریداری کم کی۔ عوام نے طبی احتیاط جیسے ماسک اور دیگر ہدایات کا خیال رکھتے ہوئے دیوالی کا اہتمام کیا۔

واضح رہے کہ ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں دیوالی کی شروعات کے ساتھ ہی محکمہ پولس الرٹ پر ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے جگہ جگہ سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ رواں برس کی دیوالی 14 نومبر کو منائی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details