ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک طلاق شدہ خاتون کا بے رحمی سے قتل کردنیے کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے، میرٹھ کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے کے شیام نگر میں کرائے کے مکان میں رہنے والی سائمہ نام کی خاتون جب اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی تھی،گزشتہ دنوں جب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھی تھی اسی وقت اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا،موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ریفر کر دیا ہے،پولیس معاملہ کی تحقیات کر ہی ہے۔
Woman Shot Dead by Unknown Persons in UP’s Meerut
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ علاقہ میں منگل کی صبح ایک 30 سالہ خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کرائے کے مکان میں مقیم تھی، پڑوسی کے مطابق اس نے دیکھا کہ 7 سالہ بیٹی اپنی مردہ ماں کی گود میں سو رہی تھی،انہوں نے بتایا کہ خاتون کے سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔