اردو

urdu

By

Published : Mar 4, 2020, 4:32 PM IST

ETV Bharat / state

وارانسی: لیکھ پالوں سے زمین سے متعلق رپورٹ طلب

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے دسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بدھ کو لیکھ پالوں سے این ایچ اے آئی اور دیگر کام کرنے والے اداروں کی جانب سے حاصل کی گئی زمین سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔

لیکھ پالوں سے زمین سے متعلق رپورٹ طلب
لیکھ پالوں سے زمین سے متعلق رپورٹ طلب

سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے لیکھ پالوں کے ساتھ میٹنگ میں این ایچ اے آئی اور دیگر کام کرنے والے اداروں کی جانب سے حاصل کی گئی کسانوں کی زمین اور آبادی کے توڑے گئے مکانات کے ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔


شرما نے حاصل کی گئی زمین کے ضمن میں لیکھ پالوں کو فورا رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے، تاکہ التواء کا شکار معاملے کا تصفیہ اور معاوضے کی کاروائی میں تیز ی لاتے ہوئے متعلقہ پروجکٹوں کی تکمیل وقت مقررہ کے اندر ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details