اردو

urdu

By

Published : Jun 5, 2021, 12:37 PM IST

ETV Bharat / state

بنارس: ضرورت مندوں کے مابین راشن تقسیم

کورونا وبا کی دوسری لہر کے ابتدائی دنوں میں ایک طرف جہاں طبی سہولیات کا فقدان تھا وہیں اب کچھ ماہ گزرنے کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے عوام میں اشیائے رسد کی سخت ضرورت ہے، کچھ تنظیمیں آگے بڑھ کر ضرورت مندوں کی مدد کررہی ہیں۔

بنارس: ضرورت مندوں کے مابین راشن تقسیم
بنارس: ضرورت مندوں کے مابین راشن تقسیم

ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں سگرا علاقے کے چائلڈ لائن میں اسمیتہ فاؤنڈیشن کی جانب سے مسلسل ضرورت مندوں کے لیے اشیائے رسد پہنچایا جارہا ہے۔

بنارس: ضرورت مندوں کے مابین راشن تقسیم

اسمیتہ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر فادر میج بتاتے ہیں کہ گزشتہ برس لاک ڈاؤن میں تقریباً سات ہزار لوگوں تک کھانا پہنچایا گیا تھا تاہم رواں برس محدود پیمانے پر ہی سامان رسد پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر میں بیشتر سماجی تنظیمیں آکسیجن کا سلینڈر یا ادویات تقسیم کرنے میں مصروف ہیں، راشن تقسیم کرنے کی جانب کم ہی تنظیموں کی توجہ رہی جس کی وجہ سے غریب، مزدور و ضرورت مند طبقے میں فاقہ کشی عام ہوگئی، مسلسل لاک ڈاؤن سے ضرورت مندوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ایسے میں سماجی تنظیمیں چنندہ افراد تک ہی پہنچ پا رہی ہیں۔

فادر میج بتاتے ہیں کہ اب ہر علاقے سے ضرورت مندوں کی فہرست تیار کی جاتی ہے اس کے بعد خاموشی سے ان تک راشن پہنچایا جارہا ہے۔ اور عوامی سطح پر راشن فراہم کرنا مشکل ہے کیوں کہ ضرورت مندوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details