اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: 'دودھ ترقی پروگرام' کے تحت نند بابا ایوارڈ کی تقسیم

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 'دودھ ترقی پروگرام' کے تحت اس ایوارڈ کے لیے 5 بلاک سے ایک ایک دیسی گائے پالنے والے کو یہ اعزاز دیا گیا۔ پہلی دفعہ دیے گئے اس اعزاز کو حاصل کرنے والے کسان کافی خوش نظر آئے۔

دودھ ترقی پروگرام کے تحت نند بابا ایوارڈ کی تقسیم
دودھ ترقی پروگرام کے تحت نند بابا ایوارڈ کی تقسیم

By

Published : Feb 18, 2020, 9:46 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں 'دودھ ترقی پروگرام' کے تحت اس ایوارڈ کے لیے 5 بلاک سے ایک ایک دیسی گائے پالنے والے کو یہ اعزاز دیا گیا۔ پہلی دفعہ دیے گئے اس اعزاز کو حاصل کرنے والے کسان کافی خوش نظر آئے۔

بارہ بنکی میں دودھ ترقی پروگرام کے تحت نند بابا ایوارڈ کی تقسیم

بارہ بنکی کے پراگ دودھ کوآپریٹیو کے احاطے میں ہوئی اس تقریب میں دودھ سنگھ ایودھیا کے ڈویزنل صدر آنند سنگھ مونی نے بارہ بنکی، ہرکھ، سدھور، ترویدی گنج اور حیدر گڑھ کے گائے پالنے والوں کو نند بابا ایوارڈ دیا۔

اس ایوارڈ کے ساتھ 51000 روپے، مومنٹو اور سرٹیفکٹ دیا گیا۔ ریاستی سطح پر زیادہ دودھ پیدا کرنے والے کو وزیر اعلیٰ لکھنؤ میں اعزاز سے نوازیں گے۔ اس میں 51000 روپے کی رقم دی جائے گی۔

دودھ ترقی پروگرام کے تحت نند بابا ایوارڈ کی تقسیم

نند بابا ایوارڈ کے لیے اہلیت کی ایک لمبی چوڑی فہرست جاری کی گئی تھی۔ اس کی تصدیق کے لیے تمام بلاک میں دودھ پیداوار تنظیم کی جانب سے ٹیمیں لگائی گئی تھیں۔ ان ٹیموں نے قابلیت کی بنا پر ان پانچ گائے پالنے والوں کا انتخاب کیا تھا۔ اس ایوارد کا اعلان گزشتہ برس مئی میں کیا گیا تھا۔ اس وجہ سے لوگ دیسی گائے پالنے کے لیے راغب ہو رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details