اردو

urdu

By

Published : Dec 13, 2022, 8:52 PM IST

ETV Bharat / state

Distribution of Blankets to Patients مریضوں میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم کی جانب سے کمبل تقسیم

ڈاکٹر شنگھوار نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی آل انڈیا پیام انسانیت فورم نے سردی کے دستک دیتے ہی مریضوں میں کمبل تقسیم کرنا شروع کردیا، یہ کوئی نئی بات نہیں،مریضوں میں پھل تقسیم کرنا،ان کے دوا وعلاج کا انتظام کروانا، بوقت ضرورت خون کا انتظام کرنا اس فورم کے مقاصد میں شامل ہیں شہر کے مختلف حصوں کام کرتی رہتی ہے۔All India Payam Insaniya Forum

کمبل تقسیم
کمبل تقسیم

لکھنو: آل انڈیا پیام انسانیت فورم لکھنؤ یونٹ کے ذریعہ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی لکھنؤ کےشعبہ یورولاجی کے مریضوں میں سی ایم ایس ڈاکٹر این ایس شنکھوار اور ڈاکٹر محمد نعیم کے زیرسرپرستی میں بلا تفریق ملت و مذہب کمبل تقسیم کیا گیا اور مریضوں کےلیے دعائے صحت کی گئی۔اس موقع پر سی ایم ایس ڈاکٹر ایس این شنکھوار اور ان کی ٹیم موجود تھی-All India Payam Insaniya Forum

ڈاکٹر شنگھوار نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی آل انڈیا پیام انسانیت فورم نے سردی کے دستک دیتے ہی مریضوں میں کمبل تقسیم کرنا شروع کردیا، یہ کوئی نئی بات نہیں،مریضوں میں پھل تقسیم کرنا،ان کے دوا وعلاج کا انتظام کروانا، بوقت ضرورت خون کا انتظام کرنا اس فورم کے مقاصد میں شامل ہیں شہر کے مختلف حصوں کام کرتی رہتی ہے، جیسے مفت طبی کیمپ لگواکر مریضوں کی جانچ کروانا، اور دوائیں تقسیم کرنا، غرباء کیلیے راشن کا انتظام کرنا، بے روزگاروں کیلیے روزگار تلاش کرنا وغیرہ،اس فورم کے طبی کیمپ میں بارہا شریک ہوچکا ہوں.

ڈاکٹر نعیم احمد نے کہا کہ یہ فورم بے شمار کام سر انجام دیتا ہے کوئی میدان ایسا نہیں جس میں یہ فورم کام کرتا نظر نہ آرہا ہو، یہ ہر وقت دوسروں کی امداد وتعاون کیلیے مستعد وتیار رہتا ہے، اس کے کام قابل تحسين، قابل قدر، وقابل تعریف ہیں،اوریہ سب بلاتفریق مذہب وملت انجام دیتا ہے۔

مفتی عبدالمحیط ندوی نے کہا کہ مرحوم حضرت مولانا علی میاں ندوی کا مقصد یہی تھا کہ سماج ومعاشرہ کے تعلیم یافتہ اور عقلاء کے ساتھ مل کر سماج کے کمزور طبقے تک پہونچیں، اور انکی مددونصرت کریں، ڈاکٹر صاحبان مریضوں کا علاج ومعالجہ کرتے ہیں، ہم مریضوں کیلیے دعا کرتے ہیں۔اس موقع پر مولانا آصف،عمر ندوی،شفق علوی،مرزا اسرار حسين،عمر انیس، عثمان انصارالحق اور مفتی ابوالقاسم ندوی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:پیام انسانیت فورم کی جانب سے مریضوں میں اشیاء ضروریہ تقسیم

ABOUT THE AUTHOR

...view details