اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: رام گنگا ندی علاقے کے بے گھر افراد کا احتجاج - لوگوں کے مکان منہدم

ریاست اترپردیش کے مرادآباد کے رام گنگا ندی علاقے کی سرکاری زمین پر رہنے والے غریب و بے سہارا افراد کے مکانوں کو نگر نگم کے ذریعے ہٹایا جارہا ہے۔

Displaced families protest
مرادآباد: رام گنگا ندی علاقے کے بے گھر افراد کا احتجاج

By

Published : Feb 11, 2021, 1:59 PM IST

غریب و بے سہارا افراد اپنے مطالبات کو لے کر مسلسل اعلی افسران کے دفتر پر جارہے ہیں، وہ اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج بھی کررہے ہیں، لیکن ان کی باتوں کو سننے والا کوئی نہیں ہے۔

نگر نگم کی کارروائی کے سبب رام گنگا ندی علاقے کے لوگ بے گھر ہورہے ہیں۔

مرادآباد: رام گنگا ندی علاقے کے بے گھر افراد کا احتجاج

احتجاجیوں نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس زمین پر برسوں سے رہ رہے ہیں، بڑی محنت و مشقت کے بعد ہم نے مکان تعمیر کیا، لیکن نگر نگم کے ذریعے ہمارے مکانوں کو ہٹایا جارہا ہے، ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نگر نگم نے کوئی نوٹس بھی نہیں دیا۔بلکہ ہمیں ڈرا دھمکاکر مکانات خالی کرنے کو کہا جارہا ہے۔

وہیں انہوں نے آج کمشنر آفس پہنچ کر کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا، اور مطالبہ کیا کہ جب ہمیں یہاں سے ہٹانا ہی ہے تو ہمیں پردھان منتری آواس یوحنا کے تحت گھر دیئے جائیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details