اردو

urdu

ETV Bharat / state

خستہ حال بجلی کے تار لوگوں کے ڈر و خوف کا باعث

امروہہ کے متعدد رہائشی علاقوں میں بجلی کے تار زنگ آلود ہو چکے ہیں۔ جس وجہ سے یہ تار کبھی بھی ٹوٹ کر گر سکتے ہیں۔

dilapidated power lines cause fear of people in amroha
خستہ حال بجلی کے تار لوگوں کے ڈر و خوف کا باعث

By

Published : Sep 6, 2020, 9:44 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر امروہہ کے محلہ پکہ باغ میں آبادی والے علاقے میں جو بجلی لائن گزر رہی ہے، وہ بہت ہی پرانی اور زنگ آلود ہوچکی ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں ڈر اور خوف کا عالم طاری ہے۔

ویڈیو


پکہ باغ کی رہائشی ممتاز خاتون نے بتایا کہ 'اکثر یہ بجلی کے تار گر جاتے ہیں۔ جس وجہ سے ان کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔ محکمہ بجلی سے اس بارے میں شکایت بھی کے گئی ہے، لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی'۔



گیارہ ہزار لائن کے رہائشی امیر احمد نے بتایا ہے کہ 'ان کے چھوٹے چھوٹے بچے اکثر باہر کھیلتے رہتے ہے، جس کی وجہ سے اان کو کافی فکر رہتی ہے'۔

مقامی رہائشی احتجاج کرتے ہوئے

انھوں نے کہا ہے کہ 'بجلی کے یہ تار ہٹائے جانا اب ضروری ہے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو یہاں کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا ہے'۔

مزید پڑھیں: دو ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے سرکاری افسر گرفتار

واضح رہے کہ محکمہ بجلی نے کثیر آبادی والے اس علاقے میں ابھی تک بھی ان تاروں کے نیچے حفاظت کے لیے کوئی جال نہیں لگایا ہے۔ جس وجہ سے یہاں کے باشندوں نے خود ہی ان تاروں کے نیچے بانس اور ڈنڈے اپنی حفاظت کے لیے لگا رکھے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details