مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی جی ویدیا پیٹھ نے لوگوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی شارٹ ٹرم آن لائن اسکل کورسز کا آغاز کیا ہے تاکہ لوگ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں اور خود انحصار ہو سکیں۔
ڈی جی ودیاپیٹھ کے بانی پردیپ کھتری کے مطابق، ڈیجیٹل دنیا نئے بھارت کی نئی حقیقت ہے جو آج ہر ایک کے لئے ضروری ہوچکی ہے۔ اس دور میں طالب علم ، پیشہ ور، کاروباری یا نوکری والا ہو،اس دور میں وہی جیتے گا جو اپنے آپ کو نئے دور کے نئے چیلنجوں کے لئے تیار کریے گا۔
'اسکل انڈیا موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے' - ڈیجیٹل انڈیا اور اسکل انڈیا مہم
عالمی کساد بازاری کی مار اور کورونا وبا سے پیدا شدہ صورتحال کے دوران وزیراعظم مودی کی ڈیجیٹل انڈیا اور اسکل انڈیا مہم آج کی سب سے بڑی ضرورت بن گئی ہے۔
خود انحصاری میں مددگار ثابت ہو گا ڈی جی ویدیا پیٹھ
ہندوستان کے اسکیل ڈیولپمنٹ کے وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے ڈی جی ودیاپیٹھ کے پیغام میں وزیر اعظم مودی کی ڈیجیٹل اینڈ اسکل انڈیا مہم کی طرف ایک قابل قدر کوشش قرار دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات پیش کیں ہیں۔
ڈی جی ودیاپیٹھ کے سربراہ پردیپ کھتری کے مطابق ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، پرسنل فنانس مینجمنٹ اور دیگر سافٹ اسکیل اب سب کی ضرورت بن چکی ہیں۔ ڈیجی ویدیا پیٹھ کوئی کاروبار نہیں بلکہ ملکی خدمت کا ایک مشن ہے جس کے ذریعے لوگوں کو خود انحصار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔