اردو

urdu

ETV Bharat / state

بریلی: ڈی آئی جی کی گاندھی گیری - مہاتما گاندھی کی تصویر پر گل پوشی

ریاست اترپردیش کے بریلی رینج کے ڈی آئی جی نے مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر شری گاندھی آشرم کھادی بھنڈار پہنچ کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی تصویر پر گل پوشی کی۔

بریلی میں ڈی آئی جی کی گاندھی گیری

By

Published : Oct 3, 2019, 11:31 AM IST

بریلی میں ڈی آئی جی کی گاندھی گیری

ڈی آئی جی راجیش کمار پانڈے نے شری گاندھی آشرم کھادی بھنڈار میں بطور نمونہ رکھا گیا چرخہ بھی چلایا اور اسکی باریکیاں بھی سمجھیں۔

اس موقع پر راجیش کمار پانڈے نے تمام لوگوں کو گاندھی کے اصولوں پر چلنے کی تلقین کی۔

ڈی آئی جی نے یہ بھی درس دینے کی کوشش کی کہ کس طرح ایک ادنیٰ سا دکھنے والا شخص تمام عالم کی عوام کے لیے حق، انصاف، قومی یکجہتی، امن پسندی، اتفاق اور اتحاد کے راستے پر چلکر ناممکن کو ممکن بنانے کا فارمولہ دے گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے سچائی، عدم تشدد، قربانی، انصاف، اعتدال پسندی، صبر، قومی اتحاد اور امن و اخوت کا دامن تھامکر لوگوں کو ایک دوسرے کے لیے جینا اور مرنا سکھایا۔

انہوں نے لوگوں کو دلائل کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کہ مہاتما گاندھی نے باغی ہوتے ہوئے بھی سادگی اور پرہیزگاری کے ساتھ انگریزی حکومت کے خلاف بغاوت کی تحریک چلائی، لیکن ایک دن کے لئے بھی انہوں نے اپنے اصولوں کے ساتھ سمجھوتا نہیں کیا۔

مہاتما گاندھی کی محنت رنگ لائی اور تمام مذاہب کے شہیدوں کی خون سے اس ملک کی آزادی کی عبارت لکھی گئی۔

واضح رہے کہ پورے ملک میں مہاتما گاندھی کی ایک سو پچاسویں سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پر انسانیت کے تئیں پیغام اور جنگ آزادی میں ان کی حصہ داری کی نشاندہی کرتے ہوئے صفائی مہم کو تیز کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details