ریاست اتر پردیش میں دہشت گردی کی سازش کے نتیجے میں دارالحکومت لکھنؤ سے پکڑے گئے القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔ یوپی اے ٹی ایس کو ایک عسکریت پسند کے پاس سے ملی 'بلیک ڈائری' میں بہت سے خفیہ کوڈ حاصل ہوئے ہیں۔
اس بلیک ڈائری میں حملے میں استعمال ہونے والی اشیاء جیسے پریشر کوکر بم، ای رکشہ، پستول اور منصوبہ بندی کے متعدد الفاظ کو خفیہ کوڈ دیا گیا تھا۔