UP Election 2022: ساتویں مرحلے کی پولنگ میں مسلم امیدواروں کی تفصیلات
اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے ساتویں اور آخری مرحلے کی پولنگ کل 07 مارچ کو ہوگی۔ اس مرحلے میں 9 اضلاع کی 54 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں 613 امیدوار میدان میں ہیں۔
اتر پردیش الیکشن میں مسلم امیدوار
By
Published : Mar 6, 2022, 3:38 PM IST
اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے ساتوں مرحلے میں 57 سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ اس دوران کئی سیاسی جماعتوں نے مسلم امیدواروں کو بھی میدان میں اتارا ہے۔ Muslim Candidates in UP Assembly Polls اس بار اتر پردیش میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ساتویں اور آخری مرحلے میں کُل 613 امیدوار میدان میں ہیں جن میں مسلم امیدواروں کی تعداد 66 ہے جو کُل امیدواروں کا 10.76 فیصد ہے۔
اس مرحلے میں 75 خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں جس میں 5 مسلم خواتین ہیں جو کُل خواتین امیدواروں کا 7 فیصد ہے۔
ساتویں مرحلے کی پولنگ میں 19 سیاسی پارٹیوں نے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے جن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے سب سے زیادہ مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ ایم آئی ایم نے 13 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔
اس مرحلے کی 54 اسمبلی نشستوں میں سے 29 اسمبلی نشستوں پر مسلم امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔
سب سے عمر دراز مسلم امیدوار مئو اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار معین احمد ہیں، ان کی عمر 92 برس ہے جب کہ سب سے کم عمر امیدوار راشٹریہ علماء کونسل کے حذیفہ عامر ہیں ان کی عمر 25 برس ہے اور وہ دیدار گنج اسمبلی نشست سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اگر ضلع کے لحاظ سے بات کریں تو سب سے زیادہ مسلم امیدوار اعظم گڑھ ضلع سے انتخابی میدان میں ہیں، یہاں سے 25 مسلم امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جب کہ ڈویژن کے لحاظ سے سب سے زیادہ مسلم امیدوار اعظم گڑھ ڈویژن سے ہیں جہاں سے 31 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اس مرحلے میں مجموعی طور پر 14 مسلم امیدوار کروڑ پتی ہیں جس میں سب سے زیادہ بہوجن سماج پارٹی کے سب سے زیادہ مسلم کروڑ پتی امیدوار ہیں جبکہ اس مرحلے میں ایم آئی ایم کے امیدوار گڈو جمالی سب سے امیر مسلم امیدوار ہیں۔
واضح رہے کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے سات مراحل میں پولنگ ہونی تھی اور 7 مارچ کا آخری مرحلے کی ووٹنگ ہوگی اور 10 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب، منی پور، گوا اور اتر کھنڈ اسمبلی انتخابات کے بھی نتائج کا اعلان ہوگا۔
کس پارٹی نے کتنے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے
پارٹی
امیدواروں کی تعداد
عام آدمی پارٹی
2 امیدوار
آزاد سماج پارٹی
ایک امیدوار
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین
13 امیدوار
آل انڈیا مائنارٹیس فرنٹ
ایک امیدوار
بہوجن کرانتی پارٹی(مارکسواد۔امبیڈکرواد)
ایک امیدوار
بہوجن مکتی پارٹی
ایک امیدوار
بہوجن سماج پارٹی
8 امیدوار
بھارتیہ سب کا دَل
ایک امیدوار
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا
ایک امیدوار
غریب سامنا پارٹی
ایک امیدوار
ہمدرد پارٹی
ایک امیدوار
انڈین نیشنل کانگریس
9 امیدوار
جن ادھیکار پارٹی
2 امیدوار
لوگ پارٹی
ایک امیدوار
پیس پارٹی
3 امیدوار
راشٹریہ جن تانترک بھارت وکاس پارٹی
2 امیدوار
راشٹریہ سماج دَل
ایک امیدوار
راشٹریہ علماء کونسل
ایک امیدوار
سماجوادی پارٹی
6 امیدوار
سہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی
ایک امیدوار
آزاد
9 امیدوار
کُل تعداد
66 امیدوار
ضلع کے لحاظ مسلم امیداروں کی تعداد
ضلع
امیدواروں کی تعداد
اعظم گڑھ
25 امیدوار
بھدوہی
2 امیدوار
چندولی
6 امیدوار
غازی پور
8 امیدوار
جونپور
9 امیدوار
مئو
6 امیدوار
مرزا پور
4 امیدوار
وارانسی
6 امیدوار
کُل تعداد
66 امیدوار
اسمبلی حلقہ کے لحاظ سے مسلم امیدواروں کی تعداد
حلقہ اسمبلی
امیدواروں کی تعداد
گوپال پور
3 امیدوار
سگری
3 امیدوار
مبارکپور
4 امیدوار
اعظم گڑھ
ایک امیدوار
نظام آباد
6 امیدوار
پھولپور پوائی
2 امیدوار
دیدار گنج
4 امیدوار
لال گنج
ایک امیدوار
میہنگر
ایک امیدوار
گھوسی
2 امیدوار
مئو
4 امیدوار
شاہ گنج
2 امیدوار
جونپور
4 امیدوار
ملہانی
ایک امیدوار
منگرا بادشاہ پور
2 امیدوار
غازی پور
2 امیدوار
ظہور آباد
2 امیدوار
محمد آباد
2 امیدوار
زمانیہ
2 امیدوار
مغل سرائے
4 امیدوار
سکل ڈیہا
ایک امیدوار
سید راجا
ایک امیدوار
وارانسی (شمال)
3 امیدوار
وارانسی (جنوب)
2 امیدوار
وارانسی کینٹ
ایک امیدوار
بھدوہی
2 امیدوار
مرزا پور
2 امیدوار
مجھاوان
ایک امیدوار
چنار
ایک امیدوار
کُل تعداد
66 امیدوار
ڈویژن کے لحاظ مسلم امیدواروں کی تعداد
ڈویژن
امیدواروں کی تعداد
اعظم گڑھ
31 امیدوار
لکھنؤ
6 امیدوار
مرزا پور
6 امیدوار
وارانسی
23 امیدوار
کُل تعداد
66 امیدوار
کس پارٹی نے کتنے مسلم امیداروں کو ٹکٹ دیا
پارٹی
امیدواروں کی تعداد
سماجوادی پارٹی
6 امیدوار
انڈین نیشنل کانگریس
7 امیدوار
بہوجن سماج پارٹی
8 امیدوار
عام آدمی پارٹی
2 امیدوار
اے آئی ایم آئی ایم
13 امیدوار
دیگر
21 امیدوار
آزاد
9 امیدوار
کُل تعداد
66 امیدوار
عمر کے مسلم امیدواروں کی تعداد
عمر
امیدواروں کی تعداد
25 برس سے 35 برس
17 امیدوار
36 برس سے 45 برس
19 امیدوار
46 برس سے 55 برس
16 امیدوار
56 برس سے 65 برس
10 امیدوار
65 برس سے زائد
4 امیدوار
کُل تعداد
66 امیدوار
سرفہرست کروڑ پتی مسلم امیدواروں کی تعداد
امیدوار کا نام
حلقہ اسمبلی
پارٹی
جائیداد
شاہ عالم(گڈو جمالی)
مبارکپور
اے آئی ایم آئی ایم
ایک ارب 95 کروڑ 85 لاکھ 70 ہزار 465 روپے
اشفاق
وارانسی شمال
سماجوادی پارٹی
16 کروڑ 24 لاکھ ایک ہزار 779 روپے
سیدہ شاداب فاطمہ
ظہور آباد
بہوجن سماج پارٹی
12 کروڑ 35 لاکھ 69 ہزار 627 روپے
عباس انصاری
مئو
سہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی
9 کروڑ 18 لاکھ 43 ہزار 478 روپے
ارشاد احمد
مغل سرائے
بہوجن سماج پارٹی
4 کروڑ 35 لاکھ 5 ہزار 942 روپے
شکیل احمد
پھولپور۔پوائی
بہوجن سماج پارٹی
3 کروڑ 87 لاکھ 45 ہزار 659 روپے
عبدالسلام
مبارکپور
بہوجن سماج پارٹی
2 کروڑ 39 لاکھ 75 ہزار 245 روپے
امان خان
جونپور
آزاد امیدوار
2 کروڑ ایک لاکھ 79 ہزار 461 روپے
کس پارٹی میں کتنے امیدوار کروڑ پتی
پارٹی
کروڑ پتی امیدواروں کی تعداد
سماج وادی پارٹی
4 امیدوار
انڈین نیشنل کانگریس
2 امیدوار
بہوجن سماج پارٹی
5 امیدوار
آزاد
ایک امیدوار
اے آئی ایم آئی ایم
ایک امیدوار
سہیلدیو بھارتیہ سماج پارٹی
ایک امیدوار
کُل تعداد
14 امیدوار
واضح رہے کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے سات مراحل میں پولنگ ہونی تھی اور 7 مارچ کا آخری مرحلے کی ووٹنگ ہوگی اور 10 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب، منی پور، گوا اور اتر کھنڈ اسمبلی انتخابات کے بھی نتائج کا اعلان ہوگا۔