UP Assembly Election 2022: چھٹے مرحلے کی پولنگ میں مسلم امیدواروں کی تفصیلات - اتر پردیش اسمبلی الیکشن میں چھٹے مرحلے کی پولنگ
اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے چھٹے مرحلے کی پولنگ کل 03 مارچ کو ہوگی۔ اس مرحلے میں 10 اضلاع کی 57 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے میں 676 امیدوار میدان میں ہیں۔
اتر پردیش انتخابات میں مسلم امیدواروں کی تفصیلات
By
Published : Mar 2, 2022, 7:27 PM IST
اتر پردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Election کے چھٹے مرحلے میں 57 سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ اس دوران کئی سیاسی جماعتوں نے مسلم امیدواروں کو بھی میدان میں اتارا ہے۔ Muslim Candidates in UP Assembly Polls اس بار اتر پردیش میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
چھٹے مرحلے میں کُل 676 امیدوار میدان میں ہیں جن میں مسلم امیدواروں کی تعداد 80 ہے جو کُل امیدواروں کا 11.8 فیصد ہے۔
اس مرحلے میں 65 خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں جس میں 11 مسلم خواتین ہیں جو کُل خواتین امیدواروں کا 17 فیصد ہے۔
اس مرحلے کی پولنگ میں 14 سیاسی پارٹیوں نے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے جن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے سب سے زیادہ مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے۔ ایم آئی ایم نے 12 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔
چھٹے مرحلے کی 57 اسمبلی نشستوں میں سے 32 اسمبلی نشستوں پر مسلم امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اس مرحلے میں سب سے عمر دراز مسلم امیدوار پپرائچ اسمبلی حلقہ سے جن ادھیکار پارٹی کے امیدوار ناظم ہیں، ان کی عمر 69 برس ہے جب کہ سب سے کم عمر امیدوار آزاد امیدوار خسروالدین انصاری ہیں ان کی عمر 25 برس ہے اور وہ کشی نگر اسمبلی نشست سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اگر ضلع کے لحاظ سے بات کریں تو سب سے زیادہ مسلم امیدوار کشی نگر ضلع سے انتخابی میدان میں ہیں، یہاں سے 15 مسلم امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں جب کہ ڈویژن کے لحاظ سے سب سے زیادہ مسلم امیدوار گورکھپور ڈویژن سے ہیں جہاں سے 32 امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔
اس مرحلے میں سماجوادی پارٹی کی امیدوار فسیحا منظر غزالہ سب سے امیر مسلم امیدوار ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس مرحلے میں ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کی کابینہ کے کئی وزرا کی قسمت کا بھی فیصلہ ہونا ہے۔