ضلع سہارنپور کے شاہراہ کے نزدیک واقع جامعہ طیبہ ہاسپیٹل کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے قرنطینہ سینٹر بنا یا گیا تھا۔ اور گذشتہ ماہ کے اواخر میں ملک کی مختلف ریاستوں مہاراشٹر ، گجرات اور آسام کے علاوہ متعدد ریاستوں کے کئی افراد کو یہاں رکھا گیا تھا۔
دیوبند : قرنطینہ میں موجود افراد کا گھر بھیجنے کا مطالبہ - مختلف ریاستوں کے افراد کو یہا رکھا گیا ہے
اتر پردیش کے شہر دیوبند کے جامعہ طیبہ میڈیکل کالج میں قرنطینہ کی میعاد مکمل کر چکے افرد نے ضلع انتظامیہ سے انہیں، ان کے گھر بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آج جب دیو بند کے ایس ڈی ایم دیوندر پانڈے مذکور مقام کا جائزہ لینے پہونچے تو کورینٹا ئن میں موجود لوگوں نے کہا کہ وہ میعاد مکمل کر چکے ہیں۔ لہذا اب انہیں اپنے گھروںکو واپس جانے کی اجازت دی جائے۔
ان لوگو ں کی باتیں سننے کے بعد ایس ڈی ایم نے یہ یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی انہیں ان کے گھر بھیجے جانے کے انتظامات کئے جائیں گے
ایس ڈی ایم نے بتایا کہ سی ایچ سی کے انچارج ڈاکٹر اندارج سنگھ سے اس سلسلہ میں بات کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ کورینٹائن کئے گئے لوگوں کی جانچ رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے، رپورٹ آنے کے بعد انہیں واپس بھیجے جانے کا عمل شروع کیاجائیگا۔ابھی ابھی موصول اطلاع کے مطابق دیوبند مرکز میں مقیم جن افراد کو جانچ کے لئے لے جایا گیا تھا ان تمام افراد کی رپورٹ نارمل آئی ہے۔
TAGGED:
college