اردو

urdu

ETV Bharat / state

'اردو سے کھلی دشمنی' - سماج وادی پارٹی

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں شہر کی شاہراہ کی توسیع کے لیے ' اردو گیٹ' منہدم کر دیا گیا ہے۔

a

By

Published : Mar 6, 2019, 8:47 PM IST

واضح رہے کہ یوگی حکومت کی جانب سے شہر کی شاہراہ کی توسیع کے لیے ' اردو گیٹ' گراکر ختم کر دیا گیا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی عبداللہ اعظم خاں اردو گیٹ کے گرائے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ مسلمانوں کی نشانی کو گرانے کی کوشش کی گئی ہے'۔

a

رکن اسمبلی نے کہا کہ 'ریاستی حکومت کی روش بتاتی ہے کہ اردو اور مسلمانوں سے انہیں کتنی نفرت ہے'۔

انہوں نے کہا کہ تنگ شاہراہ کا بہانہ بنا کر افسران نے جس طرح سے اس گیٹ کو منہدم کیا ہے وہ بے بنیاد ہے، بلکہ مسلمانوں اور اردو سے کھلی دشمنی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ گیٹ سابقہ حکومت کے زمانے میں اس لیے تعمیر کی گئی تھی تاکہ غیر قانونی طریقے سے کان کنی کرنے والے مافیا کی گاڑیاں شہر کے حدود میں داخل نہ ہوسکیں۔ اب حکومت بدعنوانی کرنے والے کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے۔

عبداللہ اعظم خاں نے کہا اس قسم کی کارروائی دراصل شہر رام پور میں فرقہ وارانہ فسادات کرنا چاہتی ہے، اب مسلمان اس شہر میں کیسے زندہ رہیں گے، جب ان کی ان کی نشانی کو مٹایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی اردو گیٹ کے بعد شہر میں موجود بابا صاحب بھیم راؤ امیبیڈکر کے مجسمے کو کو گرانا چاہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details