اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کے نئی منڈی تھانہ علاقے کے گاؤں گڑی کے سینکڑوں لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔
مقامی باشندوں کے مطابق 14 نومبر 2021 کو مذکورہ گاؤں کی رہنے والی صائمہ نامی کی لڑکی شادی مظفر نگر بھنڈورہ گاؤں کے ساکن دانش کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی،صائمہ کا اہل خانہ نے اپنی بساط کے مطابق جہیز بھی دیا تھا ،تاہم صائمہ کے سسرال والے اس سے خوش نہیں تھے۔
Victim's family demands justice
مقامی باشدوں کے مطابق صائمہ نے ایک بیٹی کو جنم دیا، جس سے ان کے سسرال والے مزید ناراض ہو گئے اور صائمہ کے ساتھ مار پیٹ کرنے لگے،جس سے صائمہ کی حالت بگڑنے لگی، اور اسے 31 اگست کو مظفر نگر کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں پانچ نومبر کو صائمہ کی موت ہو گئی۔
مزید پڑھیں:'جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے پر جان سے مارنے کی کوشش'
صائمہ کے گھر والوں نے اس کے سسرال والوں کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائی تھی،لیکن کوئی قدم نہیں اٹھایاگیا،جس کے بعد صائمہ کے گھر والے اور گاؤں کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔