تومر نے وقفہ صفر کے دوران مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مغربی اترپردیش کا بہت بڑا حصہ الہ آباد سے بہت دور ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ غریب لوگوں کو قانونی چارہ جوئی سے زیادہ دقتیں ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی مجموعی آبادی 23 کروڑ ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ میں نو لاکھ مقدمات ہیں جن میں سے تقریبا 50 فیصد مقدمات مغربی اترپردیش کے 22 اضلاع سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش ایک بڑی ریاست ہے اس میں اگر چار مقامات پر ہائی کورٹ کا بینچ قائم ہوجائے تو یہ بھی کم ہوگا۔