بارہ بنکی:ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ Gandhi Jayanti Samaroh Trust کی جانب سے بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش مہاسنگھ بنانے کے لیے 57واں اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس مسلسل 57 برس سے ہوتا آ رہا ہے۔ اجلاس میں مقررین نے بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش مہاسنگھ بننے کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی اس تحریک کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ Formation of India Pakistan and Bangladesh Union
India Pakistan and Bangladesh Union بھارت پاکستان اور بنگلہ دیش مہاسنگھ بنانے کا مطالبہ - گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ
بارہ بنکی میں بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کو یکجا کرنے کی تجویز پر مسلسل 57 برسوں سے ہر برس ایک اجلاس ہوتا ہے جس میں تینوں ممالک کے ایک ہونے کے فوائد کے بارے میں گفتگو کی جاتی ہے۔ Demand of Indo Pak Bangladesh Unioin
گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کے بانی پنڈت راج ناتھ شرما کی قیادت میں ہر برس 13 اگست کو بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش مہاسنگھ بنانے کے لئے اجلاس ہوتا آ رہا ہے۔ پنڈت راج ناتھ شرما کے مطابق تقسیم ہند کے وقت ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نے مہاتما گاندھی کو مہاسنگھ کی تجویز دی تھی لیکن اس تجویز پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ اس کے بعد شیاما پرساد مکھرجی اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا نے سنہ 1965 میں اس بات پر پھر زور دیا اور 1965 سے لے کر آج تک مسلسل یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ راج ناتھ شرما کا کہنا ہے کہ 'بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کی تقسیم مذہبی بنیاد پر ہوئی ہے ورنہ تینوں ممالک ایک ہیں۔