اردو

urdu

ETV Bharat / state

سر سید احمدخان کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ - amu aligarh latest news

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع مشہور تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے صد سالہ تقریب کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا۔

ضیاء الرحمٰن برق
ضیاء الرحمٰن برق

By

Published : Dec 22, 2020, 4:06 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کیا تھا، تاہم اس سے قبل ان کی مخالفت کی گئی تھی۔

سابق رکن پارلیمان محمد ادیب وغیرہ نے بھی مودی کی علی گڑھ کی صدسالہ تقریب سے خطاب کو لے کر مخالفت کی تھی۔

اس موقع پر سرسید احمد خان کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:'مولانا محمد علی جوہر: آنکھوں دیکھی باتیں' کا رسم اجراء

ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل سے ایس پی رکن پارلیمان ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق کے پوتے اور علی گڑھ یونیورسٹی کے سابق طالب علم ضیاء الرحمٰن برق نے کہا کہ علی گڑھ یونیورسٹی کو سر سید احمد خان نے قائم کیا تھا سر سید احمد خان کو بھارت رتن دینے کی ہمیشہ آواز اٹھتی رہی ہے لیکن ابھی تک سر سید احمد خاں کو بھارت رتن دینے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

سرسیداحمدخان کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ

انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرسید احمد خان نے تعلیم کے میدان میں بیش بہا خدمات انجام دی ہیں، اس لیے انہیں بھارت رتن دے کر انہیں خراج عقیدت پیش کرنی چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details