اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی حکومت کی مفت راشن اسکیم ناکام

دہلی میں لاک ڈاؤن کے دوران حکومت نے عوام کو مفت راشن دینے کا اعلان کیا تھا لیکن کچھ مجبوریوں کے چلتے ان لوگوں کو راشن نہیں مل پا رہا ہے۔

By

Published : Apr 12, 2020, 8:31 PM IST

دہلی حکومت کی مفت راشن اسکیم ناکام
دہلی حکومت کی مفت راشن اسکیم ناکام

لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی جانب سے غریبوں کو مفت راشن تقسیم کرنے کی اسکیم الجھ کر رہ گئی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا تھا کہ جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے انہیں حکومت لاک ڈاؤن کے دوران مفت راشن دے گی۔ لیکن دو روز قبل تک تقسیم کرنے کے لیے حکومت کے پاس راشن نہیں تھا۔

اب راشن کافی مقدار میں ہے، لیکن حکومت کی جانب سے رکھی گئی شرائط کی وجہ سے لوگوں کو اس کا کوئی فائدہ نہیں مل پا رہا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران لوگ کسی طرح مفت راشن لینے مرکز پر پہنچ جاتے ہیں لیکن دستاویز نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے کیوں کہ راشن لینے کے لیے ان کے پاس 'ای پاس' نہیں ہوتا۔

دراصل حکومت نے بنا راشن کارڈ والوں کو راشن کارڈ دینے کے لیے اصول بنائے ہیں، اس کے مطابق راشن لینے والے کے پاس آدھار کارڈ ہونا ضروری ہے، آدھار کارڈ کے ذریعے وہ دہلی حکومت کے فوڈ اینڈ سپلائی محکمہ کی ویب سائٹ پر جاکر وہاں تفصیلات بھریں گے۔

اس کے بعد انہیں ایک ای پاس جاری کیا جائے گا۔ اس ای پاس اور آدھار کارڈ کو لے کر جب وہ راشن سنٹر جائیں گے تو انہیں ہر فرد کے حساب سے پانچ کلو راشن دیا جائے گا۔ جس میں 4 کلو گیہوں اور ایک کلو چاول ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ پاس لینے گئے تھے لیکن ویب سائٹ ٹھپ تھی اس لیے پاس نہیں مل سکا۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں سائبر کیفے بند ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details