دہلی کے سابق وزیر قانون اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کو پولیس نے رائے بریلی میں گرفتار کر لیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ 'امیٹھی میں ایک متنازع بیان دینے کے الزام میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔'

دراصل دو دن قبل انہوں نے جگدیش پور میں ایک متنازع بیان دیا تھا کہ 'یوپی کے ہسپتالوں میں بچے تو پیدا ہو رہے ہیں، لیکن کتے کے بچے پیدا ہو رہے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: حل نہیں نکلا تو زرعی قوانین پر پابندی عائد کردیں گے: سپریم کورٹ
وہیں ان کے خلاف جگدیش پور کوتوالی میں دفعہ 505، 153 اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جگدیش پور پولیس سومناتھ بھارتی کو رائے بریلی سے گرفتار کر امیٹھی کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔