سچن چودھری نے میڈیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمار وشواس نے ٹیوٹر پر مجھے لینڈ مافیا بتاکر ٹویٹ کیا ہے۔
کمار وشواس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج - کمار وشواس پر دو کروڑ کے ہتک عزت کا مقدمہ
اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صوبائی سیکرٹری سچن چودھری نے عالمی شہرت یافتہ شاعر کمار وشواس پر دو کروڑ کے ہتک عزت کا کیس درج کرایا ہے۔
سچن چودھری
سچن چودھری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کمار وشواس نے 13 اپریل اور 20 مئی کی رات کو تقریباً 10 بجے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ سے میرے بارے میں قابل اعتراض بات لکھ کر مجھے لینڈ مافیا کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ایک عزت دار اور عوام کا خدمت گزار شخص ہوں لیکن کمار وشواس کی اس حرکت سے مجھے تکلیف پہنچی ہے اور یہ ایسی غلطی ہے جو ناقابل تلافی ہے۔