اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے گرین بیلٹ سیکٹر 34 سے دو دن قبل دو معصوم بچوں کی لاش برآمد ہوئی تھی، آج ہلاک شدہ بچوں کے گمشدہ باپ مہیش کی لاش بھی کوتوالی کے بسائی گاؤں سے برآمد ہوئی ہے۔
اس تعلق سے پولیس نے بتایا کہ مقتول کے پاس سے ایک سوسائٹ نوٹ ملی ہے، جس میں اس نے دونوں بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنے سے متعلق لکھا ہے۔ حالانکہ پولیس کو پہلے سے ہی بچوں کے قتل کا باپ پر شبہ تھا۔
اطلاعات کے مطابق کڑھائی کی مشین چلانے والا مہیش عرف راجو نوئیڈا کے ہوشیار پور گاؤں کا رہائشی تھا۔ وہ تقریباً 1 ایک ماہ قبل سے اپنی ملازمت کو لے کر پریشان تھا۔ گزشتہ منگل کے روز یعنی 17 اگست کو تقریبا 6:30 بجے وہ اپنے بڑے بیٹے مونو (7 سال) اور چھوٹے بیٹے ٹنکو (3 سال) کو گھر سے لے کر باہر گیا، اور وہ دوبارہ گھر واپس نہیں لوٹا۔ اہل خانہ نے ان کی تلاش کی لیکن کہیں تینوں کا کہیں پتا نہیں چل سکا۔
مزید پڑھیں:
وہیں اگلے دن بدھ کے روز لوگوں نے نوئیڈا کے سیکٹر 34 میں گرین بیلٹ میں پڑی دو بچوں کی لاشوں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دی۔ کوتوالی سیکٹر 49 کی پولیس نے موقع پر پہنچی اور دونوں لاشوں کو برآمد کرلیا، جس کے بعد دونوں بچوں کی شناخت مہیش کا بڑا بیٹا مونو اور چھوٹا بیٹا ٹنکو کے طور پر ہوئی۔ تحقیقات کے دوران پولیس کو شبہ تھا کہ بچوں کے قتل کے پیچھے اس کے والد کا ہی ہاتھ ہے۔
اب جمعہ کو کوتوالی فیز 3 کے علاقے بسائی گاؤں سے لاپتہ مہیش کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول سے ایک سوسائڈ نوٹ ملا ہے جس میں اس نے اپنے دو بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنے کے بارے میں لکھا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔