ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ شہر کوتوالی علاقہ کے محلہ کانشی رام کالونی کے احمد نگر میں ایک نالے میں پڑی لاش کے بارے میں نوجوان نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور اعلی حکام کو لاش کے بارے میں آگاہ کیا اور کارروائی شروع کر دی۔
امروہہ میں نوجوان کی لاش برآمد مرنے والے کی جیب سے ملنے والے آدھار کارڈ سے اس کی شناخت ہوئی ہے۔ اس کی شناخت کووندر ولد اوم پرکاش کے طور پر ہوئی ہے، جو تھانہ امروہہ علاقہ کے ہاسام پور گاؤں کا رہائشی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مرزاپور سیزن 2 میں وزیر کا کردارادا کرنے والے فنکار سے خصوصی گفتگو
اس کے گھر والوں کو اس کی خبر دے کر موقع پر بلایا گیا تو انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ چھ دن سے گھر سے لاپتہ ہے، جس کی لاش آج یہاں برآمد ہوئی ہے۔
امروہہ میں نوجوان کی لاش برآمد سی او وجئے کمار رانا نے بتایا ہے کہ ایک شخص کی لاش بائی پاس سے ملی ہے۔ جس کی شناخت ہوگئی ہے۔ لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔