اردو

urdu

ETV Bharat / state

مشکوک حالت میں بچی کی لاش برامد

پولیس کے مطابق موت کا خلاصہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی ہو سکتا ہے ۔ پولیس کپتان وپن کمار مشرا نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی ہدایت دی اور جلد ہی تحقیقات کر کے معاملہ کو انجام تک پہنچانے کا یقین دلایا۔

dead body of a four year old child found in mysterious circumstances
چار سالہ بچی کی لاش شکوک حالت میں پائی گئی

By

Published : Feb 23, 2020, 3:04 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:23 AM IST

ریاست اُتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے درگاہ شریف میں زیارت کے لئے آیا ایک اہل خانہ گزشتہ 15 دنوں سے درگاہ احاطے میں قیام پزیر تھا۔ گزشتہ رات سبھی افرادِ خانہ سو رہے تھے اور جب صبح آنکھ کھلی تو چار سالہ بچی غائب ملی۔

چار سالہ بچی کی لاش شکوک حالت میں پائی گئی

پریشان اہل خانہ نے جب بچی کی تلاش شروع کی تو کچھ دور جھاڑیوں میں بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

مقامی لوگوں نے فوری طور پر معاملے کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ہے۔

واضح رہے آج ہی بہرائچ کے نئے پولیس کپتان نے اپنا عہدہ سنبھالا اور اج ہی جرم نے دستک دی۔

پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی پتا چل سکتی ہے۔ پولیس کپتان وپن کمار مشرا نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی ہدایت دی اور جلد ہی تحقیقات کر کے معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا یقین دلایا۔

تھانہ درگاہ کی پولیس معاملہ کی تحقیق میں لگ گئی ہے۔ لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اہلخانہ کے تعلق ضلع شراوستی سے ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details