اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dead Body Found in Jaunpur جونپور میں مشتبہ حالت میں نوجوان کی لاش برآمد، چارگرفتار - جونپور کی خبر

جونپور میں ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش کو دیکھنے کے بعد اس بات کے شبہات کا اظہار کیا گیا ہے کہ نوجوان کا بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا۔ اس ضمن میں پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 8, 2023, 10:38 PM IST

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے بدلاپور کوتوالی علاقے میں ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں نامزد چار ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ بدلاپور کوتوالی واقع بلوا باشندہ رونق یادو(24)کا گاؤں کی ہی ایک لڑکی سے معاشقہ چل رہا تھا۔ منگل اور بدھ کی نصف رات رونق کے لہولہان حالت میں سڑک پر پڑے ہونے کی پی آر بی ٹیم کو اطلاع ملی۔ٹیم نے موقع واردات پر پہنچ کر زخمی کو فورا پی اے سی بدلاپور لے کر پہنچی وہاں ڈاکٹروں نے رونق کو مردہ قرار دے دیا۔

لاش کو دیکھنے کے بعد اس بات کے شبہات کا اظہار کیا گیا ہے کہ نوجوان کا بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ رونق کی بہن نے چار افراد کے خلاف نامزد تحریر دی ہے۔ پولیس نے تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کرتے ہوئے چاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔سی او بدلاپور شبھم تودی نے بتایا کہ پی آر وی ٹیم کو سڑک کے کنارے کسی نوجوان کے زخمی حالت میں پڑے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔موقع پر پہنچ کر ٹیم نے زخمی کو سی ایچ سی میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دے دیا۔متوفی کی شناخت رونق یادو کی طور پر کی گئی ہے۔

دوسری جانب اتر پردیش کے امیٹھی ضلع کے کوتوالی علاقے میں بدھ کو ہولی منانے کے درمیان ایک نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ایلا مارن نے بتایا کہ کھیرونا گاؤں میں تقریباً 20 سے 25 لوگ ہولی کھیل رہے تھے جہاں کالو سونی نامی شخص کی ہولی کھیلتے ہوئے موت ہوگئی۔ موت کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔ وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ ہولی کھیلتے ہوئے کالو نیچے گر کر مرگیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Dead body of CRPF Jawan رامپور میں سی آر پی ایف جوان کی لاش برآمد

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details