اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dastarbandi Programme مدرسہ حسینیہ حیاالعلوم میں تقریب دستار بندی کا اہتمام - مدرسہ حسینیہ حیا العلوم

ضلع مرادآباد کے مقبرہ علاقے میں واقع مدرسہ حسینیہ حیا العلوم میں زیر تعلیم بچوں کے لئے دستاربندی پروگرام کا اہتمام کیا۔دستاربندی کی تقریب میں شرکت کرنے والے علمائے کرام نے موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس کے ساتھ علمائے کرام نے قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ Dastarbandi Programme

علم کے فروغ میں صوفیاء کرام کا کردارپر جلسہ 22 فروری کو
علم کے فروغ میں صوفیاء کرام کا کردارپر جلسہ 22 فروری کو

By

Published : Feb 14, 2023, 4:06 PM IST

مدرسہ حسینیہ حیا العلوم میں تقریب دستار بندی

مرادآباد:اترپردیش کے ضلع مرادآباد علاقے میں واقع مدرسہ حسینیہ حیا العلوم میں بچوں کے لئے دستاربندی پروگرام کا اہتمام کیا۔دستاربندی کی تقریب میں شرکت کرنے والے علمائے کرام نے موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس کے ساتھ علمائے کرام نے قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس سے قبل مراد آباد شہر کے امام مولانا مفتی نے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن اور حمد و نعت سے کیا۔ معصوم علی آزاد، عبدالناصر اور آپریشن مفتی عابد حسین قاسمی نےسرپرستی کی۔

دستار بندی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد یحییٰ نے قرآن شریف کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے لئے قرآن شریف مسلمانوں کی ایک ایسی کتاب ہے جس پر مسلمان ایمان رکھتے ہیں اور عمل کرتے ہیں۔قرآن شریف اللہ کی کتاب ہے۔ تمام والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن شریف کی تعلیم بھی دلائیں۔قرآن کی تعلیم کے بغیر زندگی ادھوری رہ جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مدرسہ حسینیہ ایام العلوم کے پرنسپل و استاد مفتی عابد حسین قاسمی نے بتایا کہ دستاربندی کا پروگرام بچوں کے لئے حوصلہ افزائی ہے۔بچوں کے درمیان قرآن شریف بطور تحفہ تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:AMU Old Boys Association اقرا رضوان وارثی کے تعلیمی اخراجات کی ذمہ داری اے ایم یو اولڈ بوائز نے لی

مرادآباد شہر کے امام سید معصوم علی آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام بچوں نے قرآن حفظ کر لیا ہے اور یہ تمام بچے دین اسلام کو پھیلانے کے لئے بچوں کو مزید تعلیم دیں گے۔آج کے ٹیکنالوجی کے دور میں دینی تعلیم کے ساتھ کمپیوٹر کی تربیت بھی حاصل کرنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details