مرادآباد:اترپردیش کے مرادآباد میں لال مسجد محلے میں واقع مدرسہ جامعہ اکرم العلوم کے احاطے میں دستار بندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جلسہ دستاربندی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اس موقع پر نعتیں منقبت کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ مقامی شعراء کرام نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعتیہ کلام پیش کیا۔ جلسہ دستار بندی کے موقع پر تقریباً 28 طلبہ کو دستار بندی کی گئی ۔ان 28 طلبہ میں سے ایک مفتی، گیارہ فاضل، چھ عامل، ایک قاری، دس حافظ طلبہ کو ڈگریوں سے نوازا گیا۔
اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے علمائے اکرام نے کہا کہ دین اسلام ہمیں انسانیت اور لوگوں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے، ہمیں ہر ایک کے ساتھ محبت سے پیش آنا چاہیے۔ ہر ایک کی مشکل میں مدد کرنی چاہیے۔ایک دوسرے کی مدد کرنے سے ہی معاشرے میں تبدیلی آ سکتی ہے۔