ریاست اترپردیش کے ضلع حمیر پور میں ایک بیٹے نے محض پیسوں کی خاطر اپنے بزرگ والد کا قتل کر دیا۔
چند پیسوں کی خاطر والد کا قتل وہیں اس واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ تھانہ مجھگاوان علاقے کے گڑہر گاؤں کا ہے، جہاں بیٹا شیو نارائن نے کچھ پیسوں کے خاطر لوہے کی راڈ سے اپنے 80 سالہ بزرگ والد کا قتل کر دیا۔
اس سلسلے میں شیو نارائن کے بڑے بھائی بلدو نے بتایا کہ اس کا چھوٹا بھائی شیو نارائن اپنے والد سے پیسے مانگا تھا اور گھر میں تعمیری کام بھی چل رہا تھا، اس لیے والد نے پیسے دینے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد ملزم بیٹے نے لوہے کی راڈ سے پہلے والد کے ہاتھ پیر توڑے اور پھر سر پر لوہے کی راڈ مارنے کے بعد وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
اس واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے سپرد کر دیا گیا۔