ریاست اتر پردیش کے دادری سے بی جے پی کے رکن اسمبلی تیج پال ناگر کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ رکن اسمبلی کو ایک وہاٹس ایپ فون کال موصول ہوا ہے جس میں دھمکی دی گئی ہے کہ تمہیں پورے خاندان سمیت ختم کردیا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ کال پاکستان سے آیا ہے۔
وہیں دادری پولیس نے رکن اسمبلی کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایک اضافی گنر دے کر رکن اسمبلی کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔