درگاہ دادامیاں کے موجودہ سجادہ نشین حضرت صباحت حسین صاحب کے زیرنگرانی درگاہ میں رمضان المبارک کے دوران افطاری کا معقول انتظام کیا جاتا ہے۔
درگاہ دادا میاں مسجد کے امام صاحب نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ موجودہ سجادہ نشین کے والد گرامی کے دور سے افطاری کا یہ سلسلہ چلا آ رہا ہے، انشاء اللہ مستقبل میں بھی جاری رہےگا۔
دادا میاں کی درگاہ میں روزہ افطار کا اہتمام درگاہ دادامیاں میں ویسے تو ہر روز افطاری کا اہتمام ہوتا ہے، لیکن 24 رمضان کو خصوصی طور پر اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں بڑی تعداد میں روزے دار یہاں آکر افطاری کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں پر مرد روزے داروں کے علاوہ خواتین روزے داروں کیلئے بھی الگ سے انتظام کیا جاتا ہے۔
درگاہ میں موجود روزہ دار نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہمیں ماہ رمضان کے روزے کا خاص اہتمام کرنا چاہیے اور اللہ رب العزت کی عبادت میں مشغول رہنا چاہئے۔