اردو

urdu

By

Published : Oct 18, 2019, 4:59 PM IST

ETV Bharat / state

انجان کال سے رہیں ہوشیار! اکاؤنٹ سے غائب ہوسکتے ہیں پیسے

اترپردیش کے ضلع قنوج میں پولیس اور سرویلنس ٹیم نے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے جو لوگوں کو کسی موبائل کمپنی کا ملازم بتاکر ان کے بینک اکاؤنٹ کی ساری تفصیل حاصل لیتے تھے۔

انجان کال سے رہیں ہوشیار

اترپردیش کے ضلع قنوج میں پولیس اور سرویلنس ٹیم نے سائبر کرائم کرنے والے ایک بڑے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔پولیس نے اس ٹیم کے آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جس میں سے چار ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔

قنوج کے تیروا کوتوالی کے پال چوراہے کے پاس سے پولیس نے آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن کے پاس سے درجنوں اے ٹی ایم کارڈس اور سم کارڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں اور مزید آٹھ موبائل فون اور دس ہزار روپے بھی ملزمین کے پاس سے برآمد ہوئے ہیں۔

دراصل ایک ماہ قبل تروا علاقے کی رہنے والی ریتو نامی ایک خاتون کو ایک شخص کا فون موصول ہوا تھا جس نے خود کو ایئرٹیل کمپنی کا ملازم بتایا تھا۔

اس کال میں اس شخص نے ریتو کو یہ لالچ دیا کہ کہ' اگر وہ کمپنی کی ایک اسکیم میں سرمایہ کاری کرے گی تو اسے کئی گنا منافع حاصل کرسکتی ہے اور اس طرح کال کرنے والے شخص نے متاثرہ خاتون سے اس کے آدھار کارڈ اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرلی۔

انجان کال سے رہیں ہوشیار

تفصیلات ملتے ہی متاثرہ خاتون ریتو کے بینک اکاؤنٹ میں موجود دو لاکھ 70 ہزار روپے غائب کردیے گئے تھے، متاثرہ خاتون نے جب اس کی شکایت ایس پی سے کی تو انھوں نے کیس کی تفتیش کرنے کے لیے سرویلنس ٹیم کو ہدایت دی۔

سرویلنس ٹیم نے لوکیشن اور آئی پی ایڈریس کے ذریعے ان ملزموں کا پتہ لگا لیا اور پھر اس گینگ کے آٹھ لوگوں کو گرفتار کرلیا اور چار دیگر ملزم بھاگنے میں کامیاب رہے۔

ایس پی امریندر سنگھ نے اس تعلق سے بتایا کہ گرفتار کیے گئے گروہ کے بدمعاش خود کو ایئرٹیل اور ووڈا فون کمپنی کا افسر بتا کر لوگوں کو کال کیا کرتے تھے اور انھیں کمپنی کی اسکیمز کا لالچ دیتے تھے اور انھیں جیسے ہی انہیں اس شخص کی ڈیٹیل مل جاتی اس کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے نکال لیتے تھے۔

اس کے بعد اسی گروہ کے بدمعاش افسر بن کر تفتیش کرنے متاثر کے پاس پہنچ جاتے تھے اور گئی ہوئی رقم واپس دلانے کے نام پر دوسرے اکاؤنٹ میں پیسہ لگا لیتے تھے، ایس پی نے دعوی کیا ہے کہ اس معاملے میں فرار چار ملزموں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details