اردو

urdu

ETV Bharat / state

خشک سالی کی وجہ سے فصلوں کو نقصان

ریاست اترپردیش کے مئو ضلع میں مسلسل خشک سالی کی وجہ سے فصلیں تباہ و برباد ہو رہی ہیں۔

By

Published : Jun 22, 2019, 6:28 PM IST

متعلقہ تصویر

کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ گرمی شدت اور خشک موسم کی وجہ سے کھیتوں میں لہلہاتی فصل سوکھ رہی ہے، حتیٰ کہ کاشت کاروں کو اپنی پونجی نکالنا بھی مشکل ہو رہا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

اس علاقے میں جن فصلوں کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان میں بھنڈی اور اُرد دال کے پودے کو زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔
اس کا سبب کاشت کار یہ بتا رہے ہیں کہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے ۔

کاشت کاروں نے ریاستی اور مرکزی حکومت سے مانگ کی ہے کہ کاشت کاروں کی جانب توجہ دی جاۓ اور کم سے ہر کھیت میں ایک ٹیوب وویل کی سہولت فراہم کی جاۓ، تاکہ دال اور سبزیوں کی نقصان سے بچایا جا سکے ، نیز انھوں نے جو پونجی لگاءی ہے وہ بھی وصول ہو سکے۔ کیوں کہ انہوں زبرست خسارہ ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details