ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر کے طریقہ کار سے سماجوادی پارٹی کے کارکنان ہی مطمئن نہیں ہیں تو وہیں ضلع صدر کی تبدیلی کو لیکر بغاوت کے آثار بھی نظر آ رہے ہیں۔
جونپور کی سماجوادی پارٹی یونٹ میں بحران اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے لال محمد راعینی نے کہا کہ قومی صدر اکھیلیش یادو کو ضلع کے رہنما اندھیرے میں رکھ رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ایسے رہنما ہوا ہوائی اور پیرا شوٹ سے سیاست کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جونپور میں سماجوادی پارٹی کے زمینی سطح کے رہنما اور کارکنوں کے حقوق کو ہوا ہوائی سیاست کرنے والے رہنما پامال کر رہے ہیں۔ جس سے ان کی ہمت ٹوٹتی ہے جس سے کارکنان بے عزتی محسوس کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے پارٹی کا نقصان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کی پارٹی میں کام کرنے والے رہنما کی کوئی قدر نہیں ہے۔ ہوا ہوائی رہنما انہیں آنکھ دکھاتے ہیں اور ان کے اندر اپنا ڈر و خوف بٹھاتے ہیں۔ ان سب باتوں کی خبر قومی صدر کو نہیں ہے۔
لال محمد راعینی نے مزید کہا کہ موجودہ ضلع صدر کمزور ہیں جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ چند رہنما کے دباؤ میں رہتے ہیں اس لئے ہمیں مضبوط ضلع صدر کی ضرورت ہے جو سماجوادی پارٹی کو مضبوط کرے اور کارکنان کی اہمیت کو سمجھ سکے۔
سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیش یادو 12 جنوری کو سپا کے سینئر رہنما مرحوم پارس ناتھ یادو کے یومِ پیدائش کے موقع پر اہل خانہ سے ملاقات کرنے کے لئے جونپور تشریف لائے تھے جہاں تمام سماجوادی کارکنان نے جوش و خروش کے ساتھ قومی صدر کا استقبال کیا تھا۔تو وہیں منتخب لوگوں کو ہی اسٹیج پر جانے کی اجازت تھی جس سے خاص طور سے سماج وادی پارٹی کے مسلم رہنما و کارکنان میں کافی غم و غصہ دیکھا گیا تھا۔ ابھی یہ معاملہ سرد نہیں ہوا تھا کہ ایک نئے معاملے نے طول پکڑ لیا اور پھر سے ضلع کی سیاست میں ایک ہلچل پیدا ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت مستحقین کو 2691 کروڑ کی رقم جاری