پولیس نے اب تک 132گینگسٹر کے خلاف سخت کارروائی کی ہے، جب کہ سیکڑوں جرائم پیشہ افراد پولیس کی راڈار پر ہیں اور ساتھ ہی ایسے جرائم پیشہ افراد کی جائیدادوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔
گزشتہ دنوں کانپور کے بکرو گاؤں میں 8 پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد ریاست کی پولیس فعال نظر آرہی ہے۔
پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے بھی مہم چلائی ہوئی ہے، اب ریاستی پولیس بھی ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف قہر بن کر ٹوٹ رہی ہے، ضلع میں بھی ایسے افراد کی تلاش کی جارہی ہے جو پیشہ آور بدمعاش ہیں۔
واضح ہو کہ کانپور کے بکرو گاؤں میں گنگیسٹر وکاس دوبے کی جانب سے 8پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد پولیس محکمے میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس مسئلے میں سنجیدہ نظر آرہے ہیں اور انہو ں نے ریاست کے سبھی بڑے افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ کوئی بھی جرائم پیشہ افراد بچ نہ پائے۔
جس کے بعدپولیس نے وکاس دوبے سمیت اس کے گینگ کے کئی ساتھیوں کو انجام تک پہنچادیا اور ساتھ ہی ساتھ اترپردیش پولیس متحرک نظر آرہی ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔