ہاتھرس:ہاتھرسضلع کے ساسنی کوتوالی علاقے سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ گاؤں کے رہنے والے ایک شادی شدہ شخص نے چوری چھپے اسی گاؤں کی ایک لڑکی کی نہاتے ہوئے ویڈیو بنالی۔ اس ویڈیو کو بلیک میل کرکے نوجوان نے لڑکی سے زیادتی کی۔ اس معاملے میں لڑکی کے والد نے پیر کو ملزم کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔
غور طلب ہو کہ یہ پورا معاملہ ساسنی کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں کا ہے۔ گاؤں کے رہنے والی متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ الزام ہے کہ جب وہ نہ رہی تھی تو گاؤں کے ایک شخص نے چھپ کر ان کی بیٹی کا ویڈیو بنا لیا۔ شکایت کے بعد بھی پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔